آن لائن دور میں شاپنگ کرتے کرتے رشتے کو بھی شاپنگ جتنی حیثیت دی جانے لگی.. فوٹو منگوائی.... شکل پسند نہیں تو ریجکٹ.... چاہے اس لڑکی میں ہزار خوبیاں ہوں مگر شکل دیکھ کے ریجکٹ....
اور اگر شکل پسند آ گئی تو ہزار خامیوں کے ساتھ بھی قابل قبول.....
فوٹو رشتے کا معیار نہیں ہو سکتی.... فوٹو سے آپ کسی کا سلیقہ، قرینہ، تعلیم، گھرداری، شرافت کا اندازہ نہیں لگا سکتے.
ہاں لڑکے کی فوٹو آپ کو شیئر کرنی چاہیے... مرد اور عورت میں زمین آسمان کا فرق ہے....
پہلے لڑکے کی فوٹو سینڈ کیا کریں یا لڑکی والے ہیں تو پہلے لڑکے کی فوٹو مانگیں....پسند ہو تو آپ لڑکی کی بھی شئیر کر سکتے ہیں...
ماڈلز سے تو کوئی شادی نہیں کرے گا جو صرف فوٹو دیکھ کے ہی قبول یا ریجکٹ کا مائنڈ بنے......
مسلمان مردو!
خدا کے لیے عورتوں کو مجبور نہ کرو کہ وہ نکاح جیسے پاک بندھن کے لیے پے پردہ ہوتی پھریں..... تمہارے خاندان اور زمانے کے کئی لوگ اسے دیکھیں...اور آنے والی نسل کی لڑکیاں شادی کے لیے ادائیں دکھاتی پھریں....
چھپانے کی چیز ہے عورت جتنا چھپاؤ گے اللہ سے اجر پاؤ گے...
آج اپنے لیے عورت کو عزت دو گے تو کل کو تمہادی بیٹی کو عزت دی جائے گی ورنہ اسی طرح یہ روایت طول پکڑتی جایے گی اور لڑکیاں نکاح کے لیے پسند آنے کے چکر میں پے پردہ ہوتی چلی جائیں گی...